ڈیرن سیمی نے اپنا آئی فون 8 فروخت کیلئے پیش کر دیا

ڈیرن سیمی نے اپنا آئی فون 8 فروخت کیلئے پیش کر دیا

لاہور: ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی ڈیرن سیمی ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل ہیں ۔ڈیرن سیمی نے اپنے مداحوں کیلئے اپنا آئی فون 8کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آئی فون 8 فروخت کیلئے دستیاب ہے. اگر آپ خریدنے پر دلچسپی رکھتے ہیں تو مجھے ڈائریکٹ میسیج کریں، قیمت کم ہو سکتی ہے۔
ڈیرن سیمی مذاق میں کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اس بار پھر انہوں نے اپنے مداحوں کو مزاح فراہم کیا ۔مداحوں نے جب ڈیرن سیمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر دیکھی تو وہ حیران رہ گئے اور ہنسی کا طوفان امڈ آیا۔ڈیرن سیمی نے مداحوں کو بھرپور تفریح فراہم کی ۔


یہ تصویر ایپل کے اصلی آئی فون کی نہیںبلکہ ایک بچے کی ہے جس نے اپنی ایک آنکھ پر موبائل فون باندھ رکھا ہے اور اسے آئی فون کا نام دیا ہے۔