چیئرمین سینیٹ سے وزیر برائے پاکستان ریلویز خواجہ سعد رفیق کی اہم ملاقات

07:28 PM, 15 Sep, 2017

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے وزیر برائے پاکستان ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اہم ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے تعلقات کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسی طرح پارلیمینٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کے استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی وزیر ریلوے نے ہنگامی طور پر چیئرمین سینیٹ سے انکے چمبر میں ملاقات کی اداروں میں ہم آہنگی کے فروغ کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں