ماسکو: روس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شام پر حملہ کیا ہے لیکن اس نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر سات میزائل داغے داغے گئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان آیگور کوناشینکوف نے ماسکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا بحیرہ روم میں موجود دو آبدوزوں سے میزائل داغے گئے۔انہوں نے کہا شمال مشرقی شہر دیر الزور کے قریب واقع داعش کے کمیونیکیشن سنٹر اور اسلحے کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا میزائلوں نے پانچ سو کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کر کے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ تباہی کے مناظر کی تصدیق ڈرونز کے ذریعے کی گئی۔ شام کی فوج ، روسی فضائیہ اور بحریہ کی مدد سے داعش کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور وسیع علاقہ ان کے قبضہ سے آزاد کروا لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔