لندن: برما میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کی امداد کے لئے لارڈ نذیر احمد دیگر خیراتی اداروں کے افراد کے ہمراہ روہنگیا روانہ ہو گئے۔
لاڈ نذیر امدادی سامان کے ساتھ برما پہنچ گئے
روانگی سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ لاکھوں مسلمان برما میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو کسی قسم کی امداد میسر نہیں ہے۔ کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو خوراک، گرم کپڑوں اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
لارڈ نذیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میانمار کے بارڈر پر پناہ گزینوں کے بنائے جانے والے کیمپوں میں خوارک اور طبی امداد لے کر جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی خیراتی ادارے کے چئیرمین عبد الرزاق ساجد اور روہنگیا کے مسلمان لیڈر تن کن مونگ بھی ان کے ہمراہ تھے