برلن: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے کہا ہے کہ خلیج عرب ممالک کے ساتھ تنازعے کے خاتمے کے لئے مذاکراتی میز پر آنے کے لئے تیار ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ سب آگاہ ہیں کہ ہمارے خلاف گزشتہ ایک سو دن سے محاذ آرائی جاری ہے ۔ اور ہم اس محاذآرائی کے خاتمے کے لئے مذاکراتی میز پر آنے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے کہا کہ یہ باعث تشویش ہے کہ قطر بحران کا ابھی تک کوئی حل نہیں نکل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے حل کے لئے جرمنی کویت اور امریکہ کی مصالحتی کوششوں کا بھر پور حامی ہے ۔