سی پیک کی بدولت سیمنٹ کی کھپت میں 21 فیصد اضافہ ہو گیا

سی پیک کی بدولت سیمنٹ کی کھپت میں 21 فیصد اضافہ ہو گیا

کراچی: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 21 فیصد بڑھ گئی۔ جولائی سے اگست کے دوران سیمنٹ کی فروخت 21 فیصد اضافے سے 71 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 28 فیصد اضافے سے 62 لاکھ ٹن رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 49 لاکھ ٹن رہی تھی۔

دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں مسلسل کمی کا رجحان اب بھی جاری ہے۔ مالی 2018 کے پہلے دو میں برآمدات 13 فیصد کمی سے صرف 10 لاکھ ٹن تک ہی محدود رہی۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بدولت سیمنٹ کی مقامی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے یہی وجہ ہے کہ سیمنٹ بنانے والی کمپنیاں پیداواری صلاحیت میں ہر سال اضافہ کر رہی ہے ۔ اس وقت سیمنٹ مینوفیکچرز اپنی پیداواری صلاحیت کا 91 فیصد حصہ استعمال کر رہے ہیں ۔ آئندہ چند برس میں سیمنٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت میں 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن کے اضافے کا بھی امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں