طورخم بارڈر پر دھماکے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

02:18 PM, 15 Sep, 2017

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے طورخم سرحد پر نصب گیٹ کے قریب ہوئے جس میں ایک بچے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسند عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ دھماکے کے بعد گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا دھماکا خود کش تھا یا نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے لنڈی کوتل میں قائم سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں