لاہور، بیدیاں روڈ پر ٹرک نے بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق

01:12 PM, 15 Sep, 2017

لاہور: لاہور میں بیدیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 4 بچوں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ عادل، 8 سالہ انیس اور اڑھائی سالہ فاطمہ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں