عسکری قیادت کا فوجی جوانوں کو بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کا حکم

12:46 PM, 15 Sep, 2017

راولپنڈی: کور کمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کو رکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثرجواب دے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بجوات، پھکلیان سیکٹرپر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی اور مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں