لکھنؤ:یہاں سروجنی نگر انتظامیہ نے عوام میں بیداری پھیلانے اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کیلئے مجبور کرنے کا انوکھا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ ان گھروں کی بجلی کاٹ رہی ہے جن کے گھروں میں ٹوائلٹ نہیں یا وہ ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کر رہے ۔
راجدھانی کے سروجنی نگر کے بی ڈی او نے ایک حکم جاری کیا ہے اور کہا کہ ان لوگوں کے گھروں کے بجلی کنکشن کاٹے جائیں جو اپنے گھروں میں بنے ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کر رہے ۔
الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے ایسے لوگوں کے گھروں پر کارروائی شروع کردی ہے۔اس فیصلے سے متاثرہ بڈارسا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کاٹے جانے کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہاں لوگوں نے کہا کہ ٹوائلٹ کی تعمیر کرنے کیلئے بی ڈی او سے وقت مانگا تھا لیکن انہوں نے وقت دیئے بغیر ہی بجلی کاٹ دی۔