اسلام آباد :تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں نظر ثانی کی اپیل مسترد کرنے پر ججز مبارکباد کے مستحق ہیں ،اب طے ہو گیا کہ پاپا ،پپو اور پیسے واپس ملک میں آئیں گے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل میں نواز شریف کی بڑی معصوم خواہش تھی کہ نیب ،ایس ای سی پی اور ایف بی آری کی طرح سپریم کور بھی سو جائے ،نواز شریف عوام میں کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،سپریم کورٹ میں کہہ رہے ہیں جج کو مانیٹرنگ سے نکال دیں،یعنی دودھ کی رکھوالی پر بلا بیٹھ جائے تاکہ لوگوں سے اپنی مرضی سے فیصلے کروائے جا سکیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ عوام اور گڈ گورننس کی فتح ہے ،اب حدیبیہ کیس کھل رہا ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی پھر رہی ہیں کہ کیسز جلدی پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے تو نواز شریف کو فریق بنا دیں ،انہیں بتا نا چاہتا ہوں کہ ایون فیلڈ اور حدیبیہ کے کیسز 93میں سامنے آئے تھے لیکن یہ مقدمات عدالتوں میں نہیں چلے ،اب سپریم کورٹ کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں جا رہے ہیں ۔