خروج و عود ویزے میں ترمیم نہیں کی جاسکتی، محکمہ پاسپورٹ

10:37 AM, 15 Sep, 2017

ریاض:محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خروج و عود  ویزہ میں ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ ترمیم چاہتے ہوں وہ پہلے سے جاری شدہ خروج و عود ویزے کو منسوخ کرائیں اور پھر ادا شدہ فیس واپس لئے بغیر نیا خروج و عودہ جاری کرالیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی زیر کفالت غیر ملکیوں کا ویزہ جاری کرانے سے قبل اپنا ریکارڈ چیک کرلیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس لے کر مملکت سے بے دخل کئے جانے والے شخص کو تین برس تک مملکت نہیں لایا جاسکتا۔

محکمہ نے مزید بتایا کہ سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر اور سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی سے فیس نہیں لی جائے گی بشرطیکہ ان کے اقامے پر کوئی تابع یا مرافق نہ ہو۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی مقیم غیر ملکی کے اقامے کی میعاد ختم ہوگئی ہو اور توسیع نہ کرائی ہو تو پہلی مرتبہ تاخیر پر 500 اور دوسری بار تاخیر پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں