حجاج کو زمزم کین 9 کے بجائے 8 ریال میں فراہم کرنے کی ہدایت

10:15 AM, 15 Sep, 2017

ریاض:حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آب زمزم کے کین وطن واپس جانے والے حجاج کرام کو 9 ریال کے بجائے 8 ریال میں فراہم کئے جائیں۔

یہی پابندی دیگر مقامات پر بھی لگائی گئی ہے ۔ ہر جگہ کین 9 کے بجائے 8 ریال میں پیش کرنا ہوگا۔ پانچ لیٹر کے کین فضائی کارگو کیلئے خاص طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ شاہ سلمان ضیوف الرحمان کو مطلوب تمام خدمات معیاری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت دیئے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں