اسلام آباد : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ ایل این جی منصوبے کے اصل کاغذات حاصل کرنے کیلئے قطر جائیں گے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سترہ سال بعد حدیبیہ پیپر ملز کا کیس لگا ہے جو ان کی پہلی فتح ہے اور اگر آج نیب نے چالاکی نہ کی اور ریفرنس دائر کردیا تو یہ ان کی دوسری فتح ہوگی۔ ’پاناما میں اکیلے تھے ، بعد میں جو لوگ آئے ان کے شکر گزار ہیں، حدیبیہ میں بھی ہم اکیلے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد پیڑ گننا نہیں بلکہ آم کھانا ہے، وہ بہت جلد دوحہ (قطر کا دارالحکومت)جائیں گے جہاں سے ایل این جی منصوبے کے اصل کاغذات حاصل کرکے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے، ’ اگر اصل کاغذات مل گئے تو یہ ہماری تیسری فتح ہوگی‘۔
ایل این جی منصوبے کے اصل کاغذات حاصل کرنے قطر جاﺅں گا، شیخ رشید کا اعلان
09:43 AM, 15 Sep, 2017