ظہیر خان اداکارہ ساگریکا کیساتھ 27 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

09:39 AM, 15 Sep, 2017

ممبئی: سابق بھارتی فاسٹ بالر ظہیر خان اور فلم ”چک دے انڈیا“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی چل رہی ہے اور دونوں کو آئی پی ایل میچز سمیت کئی اہم تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منگنی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت شادی کی حوالے سے دونوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ساگریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کچھ میرے لیے بہت غیر متوقع تھا۔ مجھے یہ تو پتہ تھا ہماری دوستی مزید آگے جائے گی لیکن مجھے اس کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ ظہیر خان مجھے اتنی جلدی شادی کی پیش کش کریں گے اور اسی وجہ سے ہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا نے شادی کی تاریخ طے کر لی ہے اور وہ 27 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ واضح رہے ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی معروف بالی ووڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں پریتی سبروال کا کردار ادا کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں