سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں دپیکا پڈوکون کو شامل کر لیا گیا

09:20 AM, 15 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں جیکولین فرنینڈس کی جگہ دپیکا پڈوکون کو شامل کر لیا گیا ہے۔ تمام اداکارائیں بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں دپیکا پڈوکون کا شمار بھی فلم نگری میں صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے مگر اس کے باوجود وہ سلو میاں کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں اور ماضی میں انہیں کئی مواقع بھی ملے مگر اہم وجوہات کی وجہ سے وہ دبنگ خان کے ساتھ کسی فلم نہ کر سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کے مداح ان کی کی کامیاب فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں جیکولین فرنینڈس کو ہی دیکھنا چاہتے تھے کیوں کہ پہلی فلم میں ان دونوں کی کیمسٹری لاجواب تھی مگر اب رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں سلمان جیکولین کے بجائے دپیکا پڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس سلمان کی نئی فلم ’ریس تھری‘ میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور سلو میں نہیں چاہتے کہ وہ ایک ہی اداکارہ کے ساتھ مسلسل 2 فلموں میں دکھائی دیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ’ریس تھری‘ سے کترینہ کیف کو بھی باہر کروا دیا تھا کیوں کہ وہ جلد ہی دبنگ خان کے ساتھ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے فلم ’کک‘ میں جیکولین نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں نوازالدین صدیقی نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں