لاہور: آج پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں آزادی کپ ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں شام سات بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیس کی نظریں جیت پر ہیں جس کیلئے تیاریاں مکمل بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔
فائنل کیلئے قومی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ پہلی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کرنے والی مہمان ٹیم ورلڈ الیون کے وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلا میچ 20رنز سے جیتا تھا۔ ورلڈ الیون نے تھسارا پریرا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آزادی کپ کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کی خراب فیلڈنگ شکست کا سبب بنی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں