پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کا اعلان :فضل الرحمان ، بلاول بھٹو

11:45 PM, 15 Oct, 2024

کراچی :کراچی میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے  اور اس اتفاق میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو مسودہ پہلے مسترد کیا گیا تھا، وہ اب بھی ناقابل قبول ہے، اور امید ظاہر کی کہ تمام جماعتیں آئین کی پاسداری کے لیے متحد ہو کر کام کریں گی۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ کل مولانا فضل الرحمان کی ملاقات نواز شریف سے ہوگی اور ہمیں بھی مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والا اتفاق ن لیگ کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اور یہی اتفاق آئینی بل کی بنیاد بنے گا۔
 

مزیدخبریں