کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت خصوصی عدالتوں کا قیام کیا جائے گا۔
اس قانون کی بدولت اینٹی نارکوٹکس فورس مجرموں کو جلدی انصاف دلانے میں زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکے گی۔
گورنر نے اس بل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ منشیات فروش نوجوانوں کو نشے کی عادت میں مبتلا کر رہے ہیں۔ خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی اور اس سے معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔