فیسکو کی جانب سے گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل تین ماہ کے بجائے صرف دو ماہ میں مکمل ہوگا

10:43 PM, 15 Oct, 2024

اسلام آباد:فیسکو نے اعلان کیا ہے کہ اب گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل تین ماہ کے بجائے صرف دو ماہ میں مکمل ہوگا۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گرین میٹرز کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو گرین میٹرز لگنے کے دو ماہ بعد بل فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک آ گئی ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر سولر پینلز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، اور مقامی سپلائرز مزید کمی کے منتظر ہیں۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک میں سولر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، اور ایک سال میں پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں۔

 
 
 
 
  
 

مزیدخبریں