ممبئی :بھارت کے جارحانہ عزائم واضح طور پر سامنے آ گئے ہیں کیونکہ اس نے امریکہ سے 4 ارب ڈالر مالیت کے مسلح ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ڈرونز بھارت چین سرحد پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو خطے کے امن کے لیے ایک خطرہ بن سکتا ہے۔
بھارت نے حال ہی میں 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے دو ایٹمی آبدوزیں بنانے کی بھی منظوری دی ہے، جس سے اس کی فوجی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ بھارتی بحریہ کو 15 سی گارڈین ڈرونز ملیں گے، جبکہ بھارتی آرمی اور ایئر فورس کو 8 سکائی گارڈین پریڈیٹر ڈرونز فراہم کیے جائیں گے۔
یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کے درمیان فارن ملٹری سیلز کنٹریکٹ کے تحت ہوا ہے، جس کی منظوری بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی نے اس ماہ کے شروع میں دی تھی۔ اس معاہدے کے بعد بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جو خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔