آئینی ترمیم پر بات چیت، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان  کل ملاقات متوقع 

08:44 PM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے کل ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی، جہاں دونوں رہنما چھبیسویں آئینی ترمیم پر حتمی گفتگو کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان اس معاملے پر ایک ملاقات ہو چکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر کراچی سے لاہور آئیں گے، اور ان کے ہمراہ جے یو آئی کے دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں