ناسا نے یورپا کلپر نامی خلائی جہاز کو مشتری کے چاند یورپا کی جانب روانہ کر دیا گیا

08:23 PM, 15 Oct, 2024

امریکا :ناسا نے یورپا کلپر نامی خلائی جہاز کو مشتری کے چاند یورپا کی جانب روانہ کر دیا ہے جو اسپیس ایکس کے فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔

 اس مشن پر 5.2 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ کیا یورپا پر ایسے حالات موجود ہیں جو زندگی کے لیے سازگار ہو سکتے ہیں۔

یورپا کلپر چاند کی برف سے ڈھکی سطح کے نیچے موجود سمندری ماحول کا مطالعہ کرے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا وہاں زندگی کے لیے ضروری اجزاء جیسے پانی وغیرہ موجود ہیں۔ یہ خلائی جہاز 16 میل گہرائی تک تحقیق کرے گا اور 6 سال کے طویل سفر کے بعد 2030 میں مشتری تک پہنچے گا۔
 
 

مزیدخبریں