شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس کے مہمانوں کے استقبال کے لیے  نغمہ جاری

07:56 PM, 15 Oct, 2024

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس کے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے ایک خاص نغمہ جاری کیا ہے۔

اس نغمے میں پاکستان کی رنگا رنگ ثقافت اور مہمان نوازی کی روایات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ 

نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی عمارتوں اور متنوع ثقافت کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بول میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی محنت اور ترقی کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

 یہ نغمہ معروف گلوکار عمیر جسوال نے گایا ہے، اور وزارت اطلاعات کی امید ہے کہ یہ نغمہ مہمانوں کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کرانے کے ساتھ ان کے دلوں میں پاکستان کے لیے محبت پیدا کرے گا۔

مزیدخبریں