پاکستان کے 1.5 کروڑ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا

07:48 PM, 15 Oct, 2024

اسلام آباد: حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 1.5 کروڑ پاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں  جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ماہرین صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق، ملک میں 25 مختلف اقسام کی غیر قانونی منشیات اور 80 سے زائد نشہ آور گولیاں و کیپسولز استعمال ہو رہے ہیں۔

تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ تقریباً 30 لاکھ طلبہ و طالبات اس مسئلے سے متاثر ہیں، اور 3,000 سے زائد تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال ایک عام بات بنتی جا رہی ہے۔

تحقیقات کے مطابق حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ حکمت عملیوں میں کامیابی کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ مزید بین الاقوامی اداروں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس مسئلے کا بہتر حل نکالا جا سکے۔
 

مزیدخبریں