کوئٹہ: بلوچستان میں گرین بسوں کی تعداد بڑھانے کے لیے سمری منظور کر لی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نئی بسوں کی خریداری کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت 9 نئی گرین بسیں خریدی جائیں گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، ان میں سے 4 بسیں تربت شہر میں چلیں گی، جبکہ 5 بسیں کوئٹہ کے لیے مختص کی جائیں گی۔
موجودہ وقت میں کوئٹہ میں 8 گرین بسیں چل رہی ہیں۔ یہ اقدام عوامی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔