ملتان : دوسرا ٹیسٹ کا پہلا دن ختم ہوگیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے ہیں۔ یہ میچ کامران غلام کے لیے اہم رہا کیونکہ یہ ان کا ڈیبیو ٹیسٹ ہے اور انہوں نے اس میں عمدہ پرفارمنس دکھائی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ابتدائی دو کھلاڑی جلدی آئوٹ ہوگئے اور پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری ۔ عبداللّٰہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود بھی بڑا سکور نہ کر سکے اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ صائم ایوب اور کامران غلام نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔اس کے بعدنائب کپتان سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 4 رنز بنا پائے ۔کامران غلام نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنائی۔
کامران غلام 118 رنز بنا کرپویلین لوٹے جبکہ پہلے دن 90 اوورز کا کھیل پورا ہوا اور قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ اس وقت محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر کریز پر ہیں اور بیٹنگ کررہے ہیں۔انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ میتھیو پوٹس، بریڈن کارز اور شعیب بشیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔