لاہور کے علاقے باغبانپورہ  میں سسرالیوں کے تشدد  کرنے سے  بہو   جاں بحق

06:26 PM, 15 Oct, 2024

لاہور:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سسرالیوں کے تشدد  کرنے سے  بہو   جاں بحق ہو گئی 

  پولیس نے  مقدمہ مقتولہ ہما کے والد کی مدعیت میں  اس کے شوہراسد ، ساس، سسر اور نند کے خلاف درج کیا۔

 ایف آئی آر میں درج کیا گیا  کہ ملزم اسد نے  میری بیٹی ہما سے پسند کی شادی کی تھی  شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے  اور سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر میری بیٹی کو قتل کردیا۔

  
 

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد  لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں