پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

06:15 PM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارت میں دیوالی سے پہلے پٹاخوں پرمکمل پابندی لگائی گئی ہے۔  اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے۔

نئی دہلی ماحولیات  کے وزیر گوپال رائے نے  ایکس پر  ٹویٹ کیا کہ  سردیوں میں آلودگی بڑھنے کی وجہ سے  پٹاخوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حکومت نے  پٹاخوں کی تیاری،  ذخیرہ اور فروخت  پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ   گذشتہ برس بھی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے پٹاخوں پرپابندی لگائی گئی تھی  لیکن لوگوں نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا تھا۔

مزیدخبریں