کراچی: ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی۔
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 75ہزار روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ہوئی ،10گرام سونے کی قیمت2لاکھ35ہزار768روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے پر مستحکم رہی،فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔