کامران غلام کا اعزاز،  ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بناڈالی 

05:29 PM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : پاکستانی ٹیم کے بیٹس مین  کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بناڈالی۔ سنچری بناکر کامران غلام نے   اپنے نام ایک اعزاز کیا ہے ۔کامران غلام  پہلے ٹیسٹ میچ میں   سنچری کرنے والے چھٹے  بیٹس مین بن گئے ہیں ۔انہوں نے9 چوکوں اور ایک چھکے  سے سنچری بنائی ہے۔ 

اس سے قبل  2000 میں بنگلہ   دیش  کے کھلاڑی   امین السلام نے   بھارت کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں   سنچری  سکور کی تھی  اور 24  سال کے بعد   کسی کھلاڑی نے دوبارہ یہ  اعزاز حاصل کیا ہے۔  پاکستان کی  طرف سے  سلیم ملک نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی۔

مزیدخبریں