ملتان : پاکستانی ٹیم کے بیٹس مین کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بناڈالی۔ سنچری بناکر کامران غلام نے اپنے نام ایک اعزاز کیا ہے ۔کامران غلام پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے چھٹے بیٹس مین بن گئے ہیں ۔انہوں نے9 چوکوں اور ایک چھکے سے سنچری بنائی ہے۔
اس سے قبل 2000 میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی امین السلام نے بھارت کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں سنچری سکور کی تھی اور 24 سال کے بعد کسی کھلاڑی نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سلیم ملک نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی۔