ٹک ٹاک نے  3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا

ٹک ٹاک نے  3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا

   کراچی:  ٹک ٹاک نے  3  کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔  ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایپ ہے لیکن   اس  پر سوشل میڈیا صارفین  کچھ غیر ضروری مواد بھی اپ لوڈ کردیتے ہیں۔


ٹک ٹاک نے کانٹینٹ کو دیکھتے ہوئے  2024 کے دوران پاکستان میں 3کروڑ 7لاکھ 9ہزار 744 سے زائد ویڈیوز کوڈیلیٹ کردیا  ہے۔ سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران ڈیلیٹ  کیے گئے مواد   اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی دیتی ہے۔

رپورٹ   کے مطابق  ان میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیاگیا ہے  جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  2024 کی دوسری سہ ماہی میں  178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز حذف کی  گئیں۔ان میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعےڈیلیٹ کیا گیا ۔ ٹک ٹاک اب 98.2فیصد پر فعال تشخیص  کے ساتھ صارفین کو اس کا سامنا کرنے سے قبل  کانٹنٹ کوڈیلیٹ  کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ موثر ہے۔2024 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی انسائٹس اور ٹک ٹاک کے  مود  کی ہدایات، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کو دیکھا  جا سکتا ہے جو اردو اور انگریزی  میں ہے۔

مصنف کے بارے میں