صدر مملکت سے چینی وزیراعظم کی ملاقات

05:06 PM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر  آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے،چینی وزیراعظم ایس سی او کانفرنس کے سلسلے میں اس وقت پاکستان میں ہیں دونوں ممالک کے درمیان مختلف اہم معاہدے ہورہے ہیں ۔اس سلسلے میں اعلٰی سطحی ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں ۔

آسف علی زرداری نے ایوان صدر آنے پر چینی وزیراعظم کااستقبال کیا تھا۔پٌاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر احسن اقبال ، وزیرتجارت جام کمال سمیت دیگر اعلٰی حکام شامل تھے۔

ملاقات کےدوران پاک چین سٹریجک شراکت داری مزید  گہری کرنے پر اتفاق ہوا ۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دوطرفی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضروت ہے، چین کی پاکستان کے موقع کی غیر متزلزل حمایت کوسراہتے ہیں۔

چینی وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی سراہا بھی ہے۔

مزیدخبریں