اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔وہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔