ملتان سے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

01:15 PM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے بڑی کارروائی کی اور آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

 
ایف آئی اے کی  جانب سے ملزم محمد سہیل کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے متاثرہ خاتون کو اپنے جال میں پھنسا کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا، نوکری کا جھانسہ دیا۔

 ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا، اس نے متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد گھر والوں کو بھی بھیجا، ملزم نے متاثرہ خاتون کو مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا  جس سے متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

مزیدخبریں