اسرائیلی جار حیت ، الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر بارود کی بارش

اسرائیلی جار حیت ، الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر بارود کی بارش

غزہ:  اسرائیل نے غزہ میں  الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر بارود کی  بارش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  خیموں میں آگ لگنے سے کئی فلسطینی زندہ جل کر شہید جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری سے خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوئے، اسرائیلی حملے سے تقریباً 20 سے 30 خیمے جل گئے۔

نصیرت کے سکول میں پناہ لیے بے گھر افراد پر ٹینکوں سے گولہ باری بھی کی گئی، صیہونی بربریت میں 22 افراد شہید اور 80 زخمی ہوئے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 289 ہوگئی جبکہ  98 ہزار 684 فلسطینی زخمی ہیں۔

مصنف کے بارے میں