پنجاب میں موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

پنجاب میں موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور : محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کیلئےنئے اوقات کار کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات تک پونے9 سے پونے3 بجےتک سکولز کھلے رہیں گے تاہم جمعہ کو سکولز میں پونے ایک بجے چھٹی ہو گی۔

 ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی، جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر 12بجے چھٹی ہوگی، سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک سے پانچ بجے تک لگا کرے گی جبکہ یہی شفٹ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لگا کرے گی ۔

 پیر سے جمعرات تک  اساتذہ ساڑھے8 سے3بجے تک  سکولز میں رہیں گے،جبکہ جمعہ کو  ساڑھے8 سے ایک بجے تک اسکول میں رہیں گے۔

نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک ہوگا۔

مصنف کے بارے میں