پیرس : فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کے خلا ف سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے خاتون سے سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی، وہ بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کے لیے ہسپتال پہنچی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم سٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔
فٹبالر امباپے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے ، یہ سماعت ان کے سابق کلب پی ایس جی کے خلاف ہے جس میں انہوں نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے ہیں۔