عالمی منڈی میں خا م تیل کی قیمتوں میں کمی

10:21 AM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن  : عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں 3فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کمی ہوئی ہے،   گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت رہی ہے۔

مزیدخبریں