اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کا 23واں سربراہی اجلا س آ ج سے اسلام آبا د میں شروع ہوگا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان نے ایس سی او اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔
اجلاس کی صدارت اور ابتدائی خطاب وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔چینی وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان رات گئے اور صبح کے اوقات میں اسلام آباد پہنچیں ہیں ۔
ایس سی او اجلا س میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن ، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ ارپیوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہررسول زادہ شرکت کریں گے۔
کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔ منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں۔ ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔