ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کے خلا ف پاکستان کی 2وکٹ 19رنز پر گرگئی

09:59 AM, 15 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ  میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 2وکٹ 19رنز پر گرگئی۔

اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔

 پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ  ہم پہلی اننگز  میں اچھا سکور  بنا کر سکور بورڈ پر بڑا سکور  لگا کر دباؤ  بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

شان مسعودکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، تاہم بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے لیکن ہمارے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں ۔ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوئی ہیں ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ 

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا  ہے کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی،جس  کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں