دنیا کی چھوٹی ترین واشنگ مشین

12:25 AM, 15 Oct, 2024

بھارت :دنیا کی چھوٹی ترین واشنگ مشین ایک تماگوٹچی (انڈے کے برابر برقی آلہ) سے بھی چھوٹی ہے۔


ایک بھارتی شہری نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین اپنی مختصر ترین چیزیں بنانے پر مبنی انجینئرنگ کی مہارت کو استعمال کرکے تیار کی جسکی پیمائش صرف  1.28 انچ بائی 1.32 اور  1.52 انچ ہے۔


گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سیبین سجی کی اس واشنگ مشین جو کہ ایک تماگوٹچی ڈیجیٹل پیٹ سے بھی چھوٹی ہے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی مشین ہے اور اسکا وزن صرف  اعشاریہ 88 اونس ہے۔


ریکارڈ کےلیے کوالیفائی کرنے کے لیے، ساجی کو یہ ظاہر کرنا پڑا کہ اس کی واشنگ مشین فعال ہے اور یہ ایک مکمل سائیکل چلا سکتی ہے اور کپڑے دھونے کے علاوہ انھیں گھما سکتی ہے۔

مزیدخبریں