نوشہرہ :رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

12:14 AM, 15 Oct, 2024

 پشاور: جی ٹی روڈ پبی نوشہرہ میں سبزی منڈی کے مقام پر نوجوان نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق پبی سبزی منڈی کے قریب مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم حمید نے مقتولہ کے رشتہ سے انکار پرفائرنگ کی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں