نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا اپ سیٹ ہوا ہے ۔افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرادیا ہے۔افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 69 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے۔
انگلش بیٹرز افغان بائولروں کا جم کر سامنا نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیرسٹو2 ، ڈیوڈ میلان 32 ، جوروٹ11، جوز بٹلر9، لائم لونگ سٹون10، سیم کرن10 رنز ،ہیری بروک66، کرس ووکس9، عادل رشید20، مارک ووڈ18 رنز بناسکے۔ریز ٹوپلے نے15 سکور کیا اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
افغانستان کی طرف سے محمدنبی نے دو، مجیب الرحمان نے 3، فضل الحق فاروقی نے ایک، نوین الحق نے ایک،راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا۔اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر ابراہیم کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔
اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد نئے آنے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے ۔ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ سٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔