فیصلہ کن موڑ آگیا، عوام اپنے  محسن کوپہچانیں،نواز شریف ملک کو دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے:حمزہ شہباز  

07:49 PM, 15 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

قصور:ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کاکہنا ہےکہ مصطفی آباد  والوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ حمزہ شہباز نے جلسےسےخطاب میں کہاکہ  مصطفی آباد  والوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔آج اس پنڈال میں وہ بزرگ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان بنتے دیکھا۔ میں آپ کو ماضی میں اس وجہ سے لے کر جارہا ہوں کہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرناہے۔اس قوم کی زندگی میں ایک فیصلہ کن موڑ آگیا ہے۔

لوگ 16 ماہ کی کارکردگی پوچھتے ہیں۔اگر ان16 ماہ میں شہباز شریف صاحب آئی ایم سے شرائط بحال نہ کرتے تو توملک دیوالیہ ہوجاتا۔ہم نے فیصلہ کیا کہ ایک طرف سیاست ہے اور دوسری طرف ملک کی بقا ،ہم نے سیاست قربان کردی اورریاست کوبچایا۔نواز شریف کاوژن تھا ہم اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بنائیں گے۔ موٹروے کا جال اس بات کا ثبوت ہےکہ آپ کی جماعت مسلم لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کیے۔ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کیے کام کرکے دکھایا۔

عمران نیازی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا پچاس لاکھ گھر دوں گا۔ کیا  لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ملے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 

نواز شریف  نے لوڈشیڈنگ  ختم کرنے کا وعدہ کیا وہ کرکے دکھائی۔شہباز شریف نہ سنبھالتے توملک دیوالیہ ہوجاتا۔ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے  محسن کوپہچانیں۔اپنی وزارت اعلی میں آٹا سستا،  بجلی کے سو یونٹس فری کیے ۔نو مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی۔ نو مئی کو جناح ہائوس، دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایاگیا۔ 

 پاکستانی قوم گواہ رہنا اور آنکھیں کھول کر اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا۔اکیس اکتوبر کو نواز شریف کا ہی استقبال نہیں کرنا بلکہ نئی صبح کا آغاز کرنا ہے۔نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاآغاز ہوگا۔اکیس اکتوبر کا نواز شریف کااستقبال کرنے مینار پاکستان جائیں گے۔  آج فلسطین میں اسرائیل ظلم کی داستان رقم کررہا ہے۔میں پاکستانی قوم کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔پاکستان فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کو بداخلاقی نہیں سکھائی ، نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دیے، ہنر سکھایاگیا۔ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کریں گے، جب ترقی  ہوگی تو نوجوانوں نو کری بھی ملے گی۔

نواز شریف ملک کو دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔مصطفی آباد کے نوجوانوں کو سپورٹس کمپلیکس بنا کردیں گے۔سو بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال دیں گے۔مصطفی آباد کے  لوگوں کوپینے کا صاف  پانی دیں گے۔ 

مزیدخبریں