آئی فون کی سکرین اگر دھندلی ہوجائے تونظر انداز نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا

06:12 PM, 15 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:آئی فون کی سکرین اگر دھندلی ہوجائے تو غفلت نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا۔ آئی فون کا شمار مہگنے ترین موبائیل فونز میں ہوگا۔  ماہرین نے اس کے حوالے سے  ایک اہم بات بتائی ہے کہ اگر آپ کے آئی فون کی سکرین دھندلی ہورہی ہے اور آئیکون  بھی دھندلے ہورہے ہیں توغفلت نہ کریں اور فوری طورپر اس کی دھیان دیں اور  مسئلے کا حل نکالیں۔

آئی ٹی ماہرین کے نزدیک اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے سٹوریج بھی ہوسکتی ہے ۔ تاہم اس وجہ سے فون استعمال کرنے والا پریشان ہوسکتا ہے۔ کچھ آئی فون استعمال کرنے والوں کاکہنا ہے کہ  پرانے آئی فون میں سکرین کے دھندلے اور آئیکون کے غائب ہونے کا مسئلہ تھا۔

 اس کی وجہ سے سٹوریج تھی۔ ایپل حکام کااس سلسلے میں کہنا ہےکہ  سٹوریج کی وجہ سے فون میں اس قسم کے  مسائل آتے رہتے ہیں تاہم یہ کوئی بڑ امسئلہ نہیں ہے اوراس کاحل نکل سکتا ہے۔ اس کے لیے فون کی  سٹوریج کوفوری طور پر بہتر کرنا ضروری ہے۔ 

کچھ لوگ فون کوفورا بند کردیتے ہیں، اس سے مسئلہ تو حل ہوجاتا ہے لیکن کچھ نوٹیفکیشن غائب ہوجاتے ہیں اور اہم معمولات  مس ہوجاتی ہیں لہذاسٹوریج کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

مزیدخبریں