ن لیگ قصور میں پاور شو کرے گی ، جلسے کے لیے پنڈال سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری

05:45 PM, 15 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

قصور:ن لیگ آج قصور میں پاور شو کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن آج قصور کے علاقے للیانی میں پاور شو کرنے کے لیے  تیارہے۔

جلسے کے لیے   پنڈال سج گیا ہے اور  کارکنوں کی آمدکا سلسلہ جاری  ہے۔

ن    لیگ کے سینر نائب صدر حمزہ شہباز جلسہ گاہ میں شرکت کے لئے  روانہ ہوگئے ہیں  ۔ وہ   جلسے کے شرکا سے خطاب

کریں گئے ۔ جلسہ گاہ میں لوگوں کی کثیرتعداد ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہی ہیں۔

جلسہ گاہ میں لائٹیں سائونڈ سسٹم  اور بڑی سکرینیں لگا ئی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن کو لاہو رمیں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ ن لیگ کوگریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبرکو جلسےکی اجازت مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو حلف نامے کے  بعد جلسےکی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں