کسانوں کو نقصان سے بچانے کاعزم، نگران وزیر اعظم نے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا

03:58 PM, 15 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :کسانوں کو نقصان سے بچانے  کے لیے نگران وزیر اعظم نے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی  جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم  نے  ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیر اعظم کاکہنا ہےکہ  حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تاکہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا ہے ، ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کاتمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔  حکومت نے کسانوں کو سپورٹ کرنے کیلئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے بھی کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں