پشاور:انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہارجاری کردیاگیا ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور نے مزید 128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 294دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں، جاری کر دہ
اشتہار میں دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے 6کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔